English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے نمبر پورے ہونے کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنا اختیار اپنی جماعت بی اے پی کے اراکین اور اتحادیوں کو دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پی ڈی ایم ناراض ارکان کے ساتھ حکومت بناتی ہے تو ہم اپوزیشن میں بھی بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا اختیار اپنی جماعت بی اے پی کے اراکین اور اتحادیوں کو دے دیا ہے، موجودہ سیاسی منظر نامے میں اتحادی اور بی اے پی جو بہتر ہوگا وہ فیصلہ کرے گی۔

جام کمال نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں لیکن اس کے بعد صوبے کو جو نقصان ہو گا اس کی ذمہ داری بی اے پی کے ناراض ارکان، پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور وفاق کے چند سمجھدار لوگوں پر آئے گی۔ انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے اتحادیوں اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے