English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ، اٹلی آنے اور جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارےکی پاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی، بھارتی وزیراعظم کے اٹلی آنے اور جانے کے لیے فضائی حدود استعمال ہوگی۔ گذشتہ روز بھارت کا مسافر طیارہ شارجہ جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود میں آگیا تھا ، پائلٹ نے داخل ہونے سے قبل پاکستانی حکام سے اجازت طلب کی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی، ایئر بس 320نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی، سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے