پشاور(جسارت نیوز)خیبرپختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے شاہی باغ ٹینس کلب میں ایک ہفتے سے جاری خیبرپختونخوا رومان گل ٹینس چمپئن شپ پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان نے جیت لی گزشتہ روز چمپئن شپ کے فائنل منعقد ہوئے اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘ صدر ڈی آئی جی سلیم مروت’سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس مہمانان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل’پاکستان کے تمام جونیئر و سینئر کیئر ٹیکر نوید طارق ، رینکنگ پلیئرز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’گزشتہ روز ہونیوالے انڈر8 فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کے محمد فیضان نے کے پی کے ہی سالار خان کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ‘انڈر10 کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کے محمد شایان آفریدی نے کے پی کے زوہیب کے خلاف چھ ایک اور چھ ایک سے کامیابی اپنے نام کی ‘انڈر 14 کے فائنل میں ایس این جی پی ایل کے حمزہ رومان نے کے پی کے شاہ سوار خان کے خلاف دو چھ ‘چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ‘انڈر18 کا فائنل بھی ایس این جی پی ایل کے حمزہ رومان نے جیت لیا،’آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں’شیلڈز اور دو لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔’چمپئن شپ جیتنے والے پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں سے بہترین کھلاڑی آگے آ رہے ہیں جس میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن اہم ترین کردار ادا کررہی ہے۔
