English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب

القمر

شارجہ (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔ انگلش ٹیم نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرادیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ سری لنکا نے ابتدا میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 کے مجموعے تک جیسن رائے، ڈیوڈ ملان اور جونی بیئرسٹو کو پویلین پہنچا دیا تھا۔ جب انگلینڈ کی ٹیم 10 اوورز میں صرف 47 کے اسکور پر تھی تو اس وقت ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ جیسے ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم سری لنکا کو چھوٹا ہدف دے پائے گی، تاہم ایسے میں جوز بٹلر اور ایون مورگن نے اننگز کا دھارا بدل دیا۔ جوز بٹلر نے 67 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی۔سری لنکا کی جانب سے ہسارانگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 19ویں اوور میں 137 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔بہترین سنچری پر انگلینڈ کے جوز بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ، جبکہ سری لنکا کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے