English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بھارت افغانستان سے بھی ہارے گا، شعیب اختر کی پیشنگوئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پیشنگوئی کی ہے کہ بھارت کی ٹیم اپنے اگلے میچ میں بھی فتح کا مزہ نہیں چکھ سکے گی۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں 46 سالہ شعیب اختر نے بھارت پر ورلڈ کپ میچز میں ناقص کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو یہ ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں بھارت کی کرکٹ ٹیم اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔ کرکٹ کے عالمی مقابلے میں بھارت نے پہلے پاکستان سے 10 وکٹوں سے شکست کھائی اور پھر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے یک طرفہ شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے