ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ بنگلادیش ، قومی اسکواڈ کا اعلان ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد ہوگا

لاہور(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اور ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر ہے، اس لیے پی سی بی ایونٹ کے دوران کسی بھی قسم کے اعلان سے گریزاں ہے ۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 نومبر کو طے ہیں جب کہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پروگرام کے مطابق 15 نومبر کو دبئی سے بنگلا دیش روانہ ہوگی۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ٹکٹوں کی بکنگ پہلے سے کرائی جاچکی ہے اور پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ 19 نومبر کو کھیلنا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں