English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹالین سیری اے فٹبال، ناپولی ٹیم 31پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز)ناپولی کی ٹیم اٹالین سیری اے فٹ بال میں 31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔میلان کی ٹیم بھی 31 پوائنٹس ہیں تاہم وہ دوسرے اور انٹرمیلان24 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اٹالین سیری اے فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں ناپولی اور میلان کی ٹیمیں 31، 31 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ناپولی کی ٹیم اب تک لیگ میں تاحال ناقابل شکست ہے اور کھیلے گئے اپنے 11 میچز میں سے 10 میں کامیابی کے بعد 31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ناپولی کی ٹیم ایک میچ ڈار کھیلی ہے۔ میلان کی ٹیم 11 میں سے 10 میچز جیت چکی ہے اور وہ ٹیبل پر 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انٹرمیلان24پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روما اور اٹلانٹا کی ٹیمیں 19، 19 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ لازیو اور فیورینٹینا کی ٹیمیں 18،18 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے