English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر نے سعودی عرب کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکی حکومت نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالرز کے عوض فضائی دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دفاعی نظام فضا سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب کہ اس نظام کے تحت ڈرون حملوں کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی تصدیق کردی ہے، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید 280 AIM-120C میزائل کے فروخت کی منظوری دی گئی ہے جس کی مالیت 650 ملین ڈالر ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے