English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیسکو میں حادثات روکنے کیلیے معیاری سامان م�یا کیا جائے،عبدالطی�

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ادارے میں حادثات کو روکنے کیلیے معیاری حفاظتی سامان ، بکٹ مائونٹنڈ وہیکل اور سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد اور سیفٹی پریڈ و میٹنگوں کو پروان چڑھانا ہوگا صرف عمر کوٹ ڈویژن میں اس سال تین حادثات ہوچکے ہیں یہاں سیاسی عملدرآمد کو روکنا ہوگا سیاسی بنیادوں پر تبادلے منسوخ کرنے ہوںگے ڈگری میں اسٹاف کی شدید کمی واقع ہے جس کے باعث ملازمین 15گھنٹے کام کرنے پر مجبور مگر اس کے باوجود بھی ملازم کو شوکاز دیا جانا زیادتی ہے ملک کی معیشت میں مزدور کا اہم کردار ہوتا ہے اگر ملک کا مزدور مطمئین ہوگا تو ملک خوشحالی اور ملک ترقی کرے گا ہمارا ملازم عدم تحفظ کا شکار ہے اوپر بجلی سے لڑنا پڑتا ہے تو نیچے افسران کا رویہ قابل افسوس ہے اوپر سے جائز مراعات کیلیے حصول کیلیے بھی مشکلات حائل ہیں ان عوامل کی روشنی میں ادارہ کس طرح ترقی کرے گا لہذا یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ 9نومبر2021ء کے اسلام آباد کے احتجاج میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ اس ریلی میں شریک ہوکر ادارے کو نجکاری سے محفوظ بنائیں اور اپنے حقوق اور مراعات کی جدوجہد کو کامیاب کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے مرکزی صدر یونین عبداللطیف نظامانی نے آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص زون کی جانب سے منعقدہ عہدیداران کی ایک بڑی میٹنگ سے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان ، ملک سلطان علی ، اعظم خان، محمد حنیف خان، گل نظامانی، شفیق بابو، ہاشم علی، نور محمد نظامانی، بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ منتظمین میں زونل چیئرمین یوسف سومرو ، چیف آرگنائزر میرپورخاص اکبر لغاری، ڈویژنل چیئرمین میرپورخاص شاہد کاظمی ، ڈویژنل چیئرمین ڈگری امیر حسن قائمخانی، ڈویژن چیئرمین عمرکوٹ شاہد خان قائمخانی کے علاوہ لیاقت قائمخانی ، ملک عبدالکریم ، پروگریسویونین کے حمید چنا، جی ایس او کے عارف بھٹی ، رضوان احمد اقبال لودھی ، جاوید سموں ، دانش ، فیصل ، بابو سعید ، ایکسیئن میر پور خاص افتخار سومرو، ایس ڈی اوز شاہد سلیم، وقار سلیم، ریاض میئو ، ریاض عباسی بھی موجود تھے۔ قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یونین نے ’’دیوالی‘‘ کے موقع پر اپنے ہندو ساتھیوں کیلیے پیشگی تنخواہ بھی محکمے میں جاری کرادی ہے تاکہ ہمارے اقلیتی ساتھی اپنی خوشیوں کو بہتر انداز میں مناسکیں ۔انہوں نے گزشتہ دنوں حادثے کے متاثر ملک ناصر LS کو یونین کی جانب سے دو لاکھ روپے بطور فنڈز بھی دیا۔ صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال کمانا ہمارا مقصد ہونا چاہیے اگر حرام کی جانب جائیں گے تو جو آپ کا حلال رزق ہے وہ حرام میں مل کر بے برکتی ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے