English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران جان بوجھ کر معاشرے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، راجہ پرویز اشرف

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکمران جان بوجھ کر معاشرے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں،معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ڈالر نے روپے کو دو ٹکے کانہیں چھوڑا،این اے 133کا ضمنی الیکشن ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے ،کارکن ذاتی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاون میں اسلم گل کیساتھ انیوالے چیئرمین امن کمیٹی لاہور حاجی شکیل اور ٹونی شاہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت،پی ایس ایف کے وفد،پارٹی رہنما افنان بٹ اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق امجد میر کے گھر گفتگو کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر شہزاد سعید چیمہ، ذوالفقار علی بدر،اسرار بٹ،بیرسٹر عامر حسن ،حافظ غلام محی الدین ،شمشیر مرزا،صابر بھلہ،ملک جمشید،امجد ورک،رانامنشا،احمد سلیم فراز حسن،عامر سہیل بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انٹی ن لیگ ووٹ لیکر پیپلز پارٹی جیتنے کی بھر پور پوزیشن میں ہو گی۔پیپلز پارٹی چھوٹے صوبے سے وفاق کی جماعت اور عوام کی۔امنگوں کی ترجمان ہے۔انہون نے کہا کہ لاہور سے الیکشن جیتنے کا مطلب مستقبل۔میں پنجاب میں حکومت بنانا ہو گا اور یہ کر کے دکھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے