
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی (زون جی) ہاکی چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں اقراء یونیورسٹی نے آئی او بی ایم یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اقرا یونیورسٹی کی جانب سے فرخ وسیم اور علی آفریدی نے گول اسکور کئے۔ فائنل میچ میں کراچی یونیورسٹی کا مقابلہ سرسید یونیورسٹی سے ہوا جسے کراچی یونیورسٹی نے اسماعیل اور شازیب کے ایک، ایک گول کی بدولت 2 گول سے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ہو وا یس سر سید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کراچی یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کراچی سے کوائلیفائی کرنے والی یہ دونوں ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں اچھی کارکردگی پیش کریں گی۔
