English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آ ل سندھ شہید محترمہ بینطیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

القمر

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) آصفہ بھٹو زرداری فٹبال اکیڈمی میرپورخاص کے زیر اہتمام شمع گرائونڈ میں آل سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ،ٹورنامنٹ میں سندھ سے 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ینگ بلوچ فٹبال کلب میرپورخاص کی ٹیم نے شہداء اسپورٹس ٹنڈو جام کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی میچ کا فیصلہ کن گول حماس ریاض نے اسکور کیا ٹورنامنٹ کے سرپرست سردار ماجد علی لاشاری اور سیکریٹری ساجد علی لاشاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں سندھ کے شہروں کراچی،حیدرآباد،نوابشاہ، بدین اور دیگر شہروں کی 24 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے