اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر امارات اسلامیہ کا اعلی سطح کا وفد عبوری وزیر خارجہ امیر متقی کی زیر قیادت پاکستان پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق امارات اسلامیہ کی حکومت کااعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچا، طالبان حکومتی وفد کی قیادت عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کر رہے ہیں،عبوری حکومت کے وفد میں وزیر تجارت اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔
مہمانوں کا استقبال پاکستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان اور وزارتِ خارجہ کے حکام نے کیا،افغان طالبان کا حکومتی وفد کل اسلام آباد میں منعقد ہونے والے 2روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کرےگا۔
اس اجلاس میں پاکستان، روس، امریکا اور چین کے وفود شریک ہوں گے،امارات اسلامیہ کا وفد پاکستان میں قیام 10نومبر سے 12نومبر تک قیام کرے گا، اس دوران دو طرفہ اعلی حکام کی ملاقاتیں ہوں گی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں توسیع اور افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
ملاقاتوں میں افغان وزیرِ خارجہ راہداری ،تجارت، مہاجرین اور آمدو رفت میں سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔

