English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمر: امریکی صحافی پر بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ

میانمر میں مقدمے کا سامنا کرنے والا امریکی صحافی ڈینی فینسٹر

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں زیرحراست امریکی صحافی ڈینی فینسٹر پر دہشت گردی اور بغاوت جیسے الزامات عائد کردیے گئے۔ ان کے وکیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں انہیں عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ میانمر کی جیل میں بند امریکی صحافی ڈینی فینسٹر پر میانمر کی باغی فوج نے مزید 2الزامات عائد کر دیے ہیں۔ فینسٹر ایک آزاد اخبار فرنٹیر میانمر کے مدیر ہیں اور اب انہیں بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ انہیں مئی میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ملک سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے وکیل تھان زاؤ آنگ کا کہنا تھا کہ حالیہ الزامات ان کے مؤکل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں۔ 37سالہ فینسٹر کے خلاف نئے الزامات ایک ایسے وقت عائد کیے گئے ہیں کہ جب سابق امریکی سفارت کار اور یرغمالیوں سے مذاکرات کے ماہر بل رچرڈسن نے میانمر کے دارالحکومت میں فوجی جنرل من آنگ ہلینگ سے چند روز قبل ہی ملاقات کی ہے۔ یاد رہے کہ میانمر کی فوج نے یکم فروری کو بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور آنگ سان سوچی اور ان کی منتخب حکومت کے سینئر عہدے داروں کو حراست میں لے لیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے