چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی محترمہ پھنگ لی یوان نے یونیسکو کے کورئیر میگزین کے خصوصی شمارے کے لئے ایک تحریری انٹرویو دیا۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور صنفی مساوات کا حصول تمام بنی نوع انسان کا مشترکہ خواب اور پوری دنیا کی خواتین کی مشترکہ خواہشات ہیں۔ مسلسل کوششوں کے ذریعے چین نے انتہائی غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ان میں تعلیم کے ذریعے غربت میں کمی ایک بہت اہم اقدام ہے۔ ہمیں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے زیادہ پرعزم ہونا چاہیے، زیادہ سے زیادہ خواتین کو اچھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع دینا چاہیے، اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ یونیسکو کی جانب سے “تعلیم کا مستقبل” منصوبے کا آغاز بہت معنی خیز ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل کی دنیا تعلیم کی وجہ سے زیادہ خوشحال ہوگی۔ 2015 میں، چین نے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے ایوارڈز کے قیام کے لیے یونیسکو کے ساتھ تعاون کیا۔ حالیہ برسوں میں، اس ایوارڈ نے دنیا میں مثبت اثر ڈالنا جاری رکھا ہے۔ چین لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے دوسرے ایوارڈز کی میزبانی کے لیے یونیسکو کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے یونیسکو کے خصوصی ایلچی کے طور پر، میں اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنا چاہوں گی اور آپ کے ساتھ ہاتھ ملا کر چلوں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں اور بہنوں کے دلوں میں محبت ہو، ان کی آنکھوں میں روشنی ہو ، اور ان کے پاں میں طاقت ہو.

