
دبئی (سید وزیرعلی قادری )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں جیت کیلیے دبئی میں پنچہ آزمائی کریں گی۔ کیویز نے اب تک ہونے والے میچز میں صحیح معنوں میں ٹیم ورک دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اسپن کے شعبے میں ایش سودھی اور مچل سانٹنر پر انحصار کرے گی وہیں یٹنگ کی ذمہ داری کپتان کین ولیمسن کے کندھوں پر ہوگی۔ اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا جہاں ان کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے۔آسٹریلیا کی بات کی جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینے والی ٹیم میں بھی میتھیو ویڈ جیسے جارحانہ مزاج کے کھلاڑی ہیں حو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلا حیت رکھتے ہیں تو دوسری طرف گلین میکسویل ہیں جو گیند کو گراؤنڈ کی ہر جانب پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہیں بالرز میں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز بھی کینگروز کی اسٹرینتھ ہیں۔دونوں ٹیمیں اس سے پہلے کبھی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ کل دنیا پہلی بار نیا ٹی ٹوئنٹی چمیئن دیکھے گی۔ ایونٹ کا فائنل معرکہآج شام 7بجے دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے جو بھی ٹائٹل جیتے گا وہ پہلی مرتبہ چمپئن بنے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے کپتان نے اپنی اپنی فتح کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائٹل جیتنے آئے ہیں اور جیت کر ہی واپس جائیں گے۔ جب کہ آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے فتح حاصل کرنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں ۔ٹیم میں کوئی ردبدل کیے بغیر ہی میدان میں اتریں گے۔ ٹائٹل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فتح کے لیے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہونے والی غلطیوں کو نہ دہرایاجائے۔
