English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اورنج اور گرین لائن منصوبہ کراچی کے شہریوں سے مذاق ہے ، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،مولانا فضل احد اور حمید اللہ ایڈووکیٹ مہنگائی کیخلاف مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت مہنگائی، اسٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ،بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کے بدترین بحران کے خلاف بنارس چوک پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان ،امیر ضلع کیماڑی فضل احد ،صدر پبلک ایڈ و سابق ممبر صوبائی اسمبلی حمیداللہ خان ایڈووکیٹ سمیت دیگرنے خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے مظاہرے سے
خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سمجھ لیا ہے،کراچی ملک کی آمدنی میں آدھا حصہ دیتا ہے اسکی آبادی کو آدھا گن کر اس شہر کے ساتھ بدترین زیادتی کی گئی ہے،اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ کراچی والوں کو جھوٹے وعدے اور جعلی افتتاح نہیں چاہییں،اب کراچی کے عوام بیدار ہوگئے ہیں ،حق دو کراچی کی تحریک گلی اور محلے کی سطح پر منظم ہورہی ہے ،ہر جگہ عوام اپنے علاقے کی بحالی اور مسائل کے حل کے لیے تحریکیں چلا رہے ہیں،کراچی کے تین کروڑ لوگوں کی توانا اور واحد آواز صرف جماعت اسلامی ہے،ہم احتجاج اور مزاحمت کا راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں شہر کراچی بالخصوص کیماڑی میں قتل و غارت گری ،جرائم اور منشیات فروشی منظم ہو رہی ہے،ضلع میں منشیات فروشی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،نشے کی روک تھام اورجرائم کو قابو کرنے کے لئے آئی جی سندھ عملی اقدامات اٹھائیں،جرائم کو کنٹرول کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔فضل احد نے کہا کہ ملسل شکایات اور احتجاج کے باجود علاقے میں امن و مان کی صورت حال بہتر نہیں ہورہی ،پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث جرائم اور منشیات فروشی بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کیماڑی میں پانی بجلی اور گیس کے بدترین بحران سے عوام پریشان ہیں۔تباہ سڑکوں نے عوام کی زندگی اجیر ن بنا دی ہے ۔ضلع کیماڑی کو اسکا حق دلانے کے لئے جدوجہد مزید تیز کریں گے۔حمید اللہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع کیماڑی میں بجلی پانی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے