English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ آوارہ کتوں کو زہر دیکر مارنے پر برہم

القمر

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے، وائلڈ لائف بورڈ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے کہا کہ افسران پیش ہوکر بتائیں کیوں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، عدالت نے آوارہ کتوں کو تکلیف سے مارنے کے بجائے پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا، چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ پیش کربتائیں آوارہ کتوں کو تکلیف سے
بچانے کے لیے کیا پالیسی بنائی؟ کیوں نہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے؟۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افسران16 نومبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے