English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وسیم اکرم کو ان فٹ قراردینے کیلیے مجھ پر دبائوڈالاگیا،توصیف خان

القمر

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کیسابق چیف میڈیکل آفیسر توصیف خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2003میں وسیم اکرم کوان فٹ قراردینے کے لیے مجھ پر شدید دبائو ڈالا گیا۔اپنے ویڈیو بیان میں توصیف خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم میں موجود چند کھلاڑی وسیم اکرم کے سخت خلاف تھے، مجھ پر دبائو ڈالا گیا وسیم اکرم کو ان فٹ قرار دوں، بڑی انجری سے چھٹکارا پانا ہر کھلاڑی کے بس کی بات نہیں، وسیم اکرم ذہنی اور جسمانی طور پر بہت مضبوط انسان ہے۔توصیف خان کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی جگہ کوئی اور ہوتا تو سازشوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا، سابق چیئرمین توقیر ضیا نے بھی وسیم اکرم کو سپورٹ کیا، آج ٹی وی پر ساتھ بیٹھے قومی کرکٹرز ماضی میں اس طرح ساتھ ہوتے تو ان سے بڑی طاقت کوئی نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے