English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فش این ٹیک کے زیر اہتمام فشنگ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فش این ٹیک ، پاکستان ، کی جانب سے فشنگ کے شوقین افراد کیلئے ٹورنامنٹ کا انعقاد 28نومبر کومبارک ویلیج پر ہوگا، فش این ٹیک کے سیکرٹری محمد طلال صدیقی نے بتایا کہ وہ ایک منفرد فشنگ ٹورنامنٹ کروارہے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، ٹورنامنٹ کا مقصد مچھلی کے شکار کے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا، ماہی گیروںکی حوصلہ افزائی اور شہر کے بہتر وپرامن امیج کو فروغ دینا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ فش اینڈ ٹیک کا تیسرا ٹورنامنٹ ہے جس میں بڑی تعدا دمیں مرد وخواتین حصہ لیں گے ، بڑی مچھلی پکڑ کر پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا ، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو بالترتیب 25، ہزار اور 10ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میںشرکت کیلئے کوئی فیس نہیں رکھی گئی، یہ کراچی کے عوام کیلئے ایک بہترین اور یہ ٹورنامنٹ بے مثال تفریح فرام کرنے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد میںدیگر ممبران نادر رضا، ناصر حنیف ، عرفان الحق، محمد قاسم اور فراز محمد بھی شامل ہیں، پوری ٹیم رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے