English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش: اپوزیشن رہنما کو علاج کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

ڈھاکا: بنگلادیش میں اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کی سہولت نہ ملنے پر ان کے حامی احتجاج کررہے ہیں

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش میں اپوزیشن کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 20افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس بھی استعمال کی۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے حامیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا اس وقت ڈھاکا کے ایک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ان کا تعلق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی سے ہے اور وہ عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والی موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی دیرینہ حریف ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے