English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسلہ ٹارو اور تجوری ہائٹس گرانے سے متعلق رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع

کراچی: کمشنر کراچی نے نسلہ ٹارو اور تجوری ہائٹس گرانے سے متعلق رپورٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرا دیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کیس میں کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس سے متعلق رپورٹس جمع کرا دیں۔ رپورٹس اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے تیار کی جن میں تصاویر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے پر من وعن عمل شروع کر دیا، نسلہ ٹاور گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے، نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کم ازکم 50 روز کا وقت چاہییں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بلڈر تجوری ہائٹس خود گرا رہا ہے، تجوری ہائٹس گرانے کا کام بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے