English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے،وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل،شفافیت اور معیاری کام کو یقینی بنایاجائے، سندھ کے 14 کم ترقی یافتہ علاقوں کی سماجی اقتصادی ترقی ہمار ہدف ہے۔

 سندھ ترقیاتی پلان پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14 اضلاع کے باسیوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں کو حیدرآباد تا سکھر موٹروے اور بدین، گھوٹکی، تھر، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد اور سانگھڑ میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل، شفافیت اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 444 ارب روپے کا سندھ ترقیاتی پلان 48 پی ایس ڈی پی منصوبوں، غیر پی ایس ڈی پی50 اور 7 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں پر مشتمل ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے مالی سال 22-2021 کے لیے اس پلان کے تحت 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ 8 وفاقی وزارتوں اور محکموں کو 16.304 ارب روپے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔

سندھ ترقیاتی پلان میں سڑکوں، موٹر وے، ہاوسنگ، آئی ٹی و ٹیلی کام، آبی وسائل، صحت، اعلی تعلیم، وکیشنل ٹریننگ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلوے، توانائی اور کھیلوں کی سہولیات کے منصوبے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے