ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ معدنیات پنجاب نے نئی 26 گاڑیاں مانگ لی

 محکمہ معدنیات پنجاب نے صوبائی حکومت سے محکمہ کے لئے 26 نئی گاڑیاں مانگ لی ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری معدنیات کی جانب سے پنجاب حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ معدنیات پنجاب کے زیر استعمال بیشتر گاڑیاں ناکارہ ہوچکی ہیں جس کے باعث محکمہ کے افسران کے لئے فیلڈ انسپکشن کے امور انجام دینا انتہائی مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔ لہٰذا فوری طور پر محکمہ کو نئی 26 گاڑیاں فراہم کی جائیں تاکہ افسران نئی گاڑیوں پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں جا کر فیلڈ انسپکشن کے امور انجام دے سکیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں