English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشیر قومی سلامتی وفد کے ہمراہ روس پہنچ گئے

ماسکو: مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف 6 رکنی وفد کے ہمراہ روس کے دورہ پرماسکو پہنچ گئے، جہاں پاکستان اور روس کے مابین مشیران قومی سلامتی کی سطح پر دوطرفہ مذاکرات  ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈاکٹر معید یوسف نے کی۔

روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے اپنے وفد کی قیادت کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور، اقتصادی، دفاعی، سائبر سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی و منشیات کے امور زیر غور آئے فریقین نے افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا پاکستان اور روس کا افغانستان میں بحرانی کیفیت، انسانی المیہ پر شدید تشویش کا اظہار افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی حمایت کا عزم کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے