English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 سوات کی بیٹیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،عائشہ سید

اسلا م آباد:ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے سوات سے آنے والی طالبات کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری سوات کی بیٹیاں آئی ہیں۔

عائشہ سید کا کہناتھا کہ میں نے بھی سوات کی بیٹی کی حیثیت سے پوری کوشش کی ہے کہ سوات اور ملک کی خدمت کی جائے،تاکہ سوات کی بیٹی سرخرو رہے،کیونکہ سوات کی بیٹیوں نے بہت قربانیاں دی یں۔ اگرچہ ہم پارلیمنٹ میں نہیں ہیں مگر ہماری جدوجہد اس ملک کی ترقی،اس کے نظریات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہے ۔جس کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔طالبات کے وفد نے نیشنل لائبریری آف پاکستان،سینیٹ،نیشنل اسمبلی اور لوک ورثہ کا دورہ کیا۔

بعد ازاں الخدمت فاونڈیشن نے اپنے ھونے والے خدمت خلق کے کاموں کی پریزینٹیشن پیش کی۔جسے طالبات نے بے حد سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صوبہ پنجاب شمالی رخسانہ غضنفر،میڈیا کوآرڈینیٹر پبلک ریلیشنز پاکستان شبانہ ایاز اور اسٹنٹ عطیہ ظفر نے طالبات کو تحائف تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے