
ابوظبی (نمائندہ خصوصی) ٹی 10، بنگلا ٹائیگرز نے ناردن وارئرز کو 30 رنز سے شکست دے دی ۔ بنگلا ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اور میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔حضرت اللہ 31 گیندوں پر 55 رنز اور ڈوپلیسس نے 20 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے جبکہ جانسن چارلس 10 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے ناردن وارئرز کو جیت کے لیے 120 رنز درکار تھے لیکن ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نا کر سکی۔جمعرات کو بنگلا ٹائیگر ز اور ناردن واریرز کے درمیان ہونے والے میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے 30رنز سے فتح حاصل کی ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں 119رنز بنائے جبکہ اس کا ایک کھلاڑی جانسن چارلس 10گیندوں پر 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوا ،کپتان فاف ڈوپلیسس 20 گیندوں پر 38اور حضرت اللہ ززئی 31گیندوں پر 55رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے مقررہ اورز میں بنگلا ٹائیگرز نے جیت کے لیے 119رنز کا ہد ف دیا جس کے تعاقب میں ناردرن وارئیرز کی ٹیم ناکام رہی۔ ناردن وارئیرز کی ٹیم نے مقررہ اورز میں صرف 89رنز بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ تھے سب سے زیادہ رنز عمیر علی 16گیندوں پر 40رنز ناٹ آئوٹ رہے۔ لیوس نے 5گیندوں پر 7، معین علی نے3 گیندوں پر ایک ، سمت پٹیل نے 16گیندوں پر 16روومین پاول نے 10 گیندوں پر 11جبکہ روز وائیٹلی نے بھی 7گیندوں پر 11 رنز بنائے۔
