English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی جونیئر �اکی ، پاکستان کو جنوبی ا�ریقا کے �اتھوں 4-1 سے شکست

القمر

بھونشور(نمائندہ خصوصی) انڈیا کے شہر بھوبننیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ کا فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ 9ویں سے 12ویں پوزیشن کے درجہ بندی میچز میں سائوتھ افریقا نے پاکستان کو 3-3 گول ڈراء میچ کھیلنے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں 1-4 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے ابوذر نے کھیل کے 5ویں منٹ ،عبدالحنان نے کھیل کے 25ویں منٹ اور عبدالرحمٰن نے کھیل کے 37ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کیے جبکہ پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں عدیل لطیف نے پاکستان کی جانب سے واحد گول کیا۔سائوتھ افریقا کی جانب سے سینزویسائل نے کھیل کے 32یں منٹ میں گائیمو رگن نے کھیل کے 37ویں منٹ میں پینٹی کارنرز کے ذریعے اور عباللہ ادریس نے کھیل کے 38ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کیے۔ پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں سائوتھ افریقا کی جانب سے سینزویسائل، ٹریور، ماروناور کیمرون نے گول اسکور کیے۔ پاکستان 4 دسمبر کو 11/12ویں پوزیشن کے لیے اپنا آخری میچ کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے