English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر شرعی و غیر قانونی آئین سازی قبول نہیں، مقابلہ کرینگے، علما کانفرنس

القمر

 

کراچی (نمائندہ جسارت) قباء آڈیٹوریم میں علماء کانفرنس کا انعقاد، حکومت کی جانب سے کی جانے والی غیر آئینی اور غیر شرعی قانون سازی کا جائزہ لیا گیا، علما کانفرنس جمعیت اتحاد العلما گلبرگ وسطی اور جماعت اسلامی گلبرگ وسطی کی جانب سے منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید نے خصوسی شرکت کی اور حکومت کی جانب سے کی گئی غیر شرعی قانون سازی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مغربی آقاؤں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور
ملک کو سیکولر ازم بنانے کی شاہراہ پر گامزن ہے اور موجودہ پاس کیے جانے والے بلز بھی اسی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے علما کرام کو اس کے خلاف متحدہ ہونے پر ابھارا اور کانفرنس کے ذمے داران کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے بروقت احتجاج کے ذریعے دینی نقطہ نظر کو تقویت دی ہے۔ کانفرنس سے خطاب میں صدر جمیعت اتحاد العلما کراچی مولانا عبدالوحید نے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اپنے پلیت فارم سے بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ امیر ضلع جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ علما اس وقت قیادت کریں، ہم ان کی قیادت میں جدوجہد کریں۔ اس کے علاوہ تقریب سے مولانا مفتی محمود الحسینی، مولانا قاضی احمد نورانی، مولانا ثنااللہ، حسین احمد مدنی اور صدر جمعیت اتحاد العلما گلبرگ وسطی مولانا محمد نسیم نے بھی خطاب کیا جبکہ صدر جمعیت اتحاد العلما کراچی مولانا علی زمان کشمیری نے خصوصی اور صدارتی گفتگو کی اور انہی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے