English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات اور فرانس میں 80رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ

القمر

ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات فرانس سے 14 ارب یورو مالیت کے 80 رافیل جنگی طیارے خریدے گا۔ اس معاہدے کا اعلان فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اربوں یورو کے دیگر معاہدے بھی طے پائے ہیں۔ امارات فرانسیسی دفاعی صنعت کا سب سے بڑا خریدار تصور کیا جاتا ہے۔ نئے آرڈر کے تحت یو اے ای12 کاراکل ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بھی خریدے گا، جن کی قیمت17 ارب یورو سے زائد ہے۔ فرانسیسی صدر خلیجی ممالک کے2 روزہ دورے پر ہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد وہ قطر اور سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔علاوہ ازیںفرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں میں باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر امارات اور فرانس کے درمیان امتیازی حیثیت کی تزویراتی بالخصوص سرمایہ کاری، معیشت، جدید ٹیکنالوجی، توانائی، صحت، تعلیم اور ثقافت سے متعلق شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ایمانویل ماکروں نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو امارات کے50 ویں یومِ اتحاد پر مبارک باد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے