English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہلم میں پکنک پر جانے والی طالبات کی گاڑی پُل سے نیچے گر گئی، 3 جاں بحق

جہلم: جہلم میں پکنک پر جانے والی طالبات کی گاڑی پُل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 2 طالبات اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دینہ کے قریب پیش آیا، پرائیویٹ اسکول کا ٹرپ لاہور سے مری جا رہا تھا، گاڑی میں طلبا اور طالبات سوار تھیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ دینہ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے