English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور مغربی ممالک کی افغان فوجیوں کے قتل پر کڑی تنقید

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا اور دیگر ممالک نے سابق افغان فوجی اہلکاروں کے ماورائے عدالت قتل، لاپتا کرنے اور تشدد کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان پر کڑی تنقید کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک نے ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار
کیا ہے ،جس میں افغانستان کے سابق فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ان ممالک نے طالبان کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق فوجیوں کی ماورائے عدالت قتل کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔ سابق فوجی اہلکاروں پر مقدمہ چلائے بغیر سزا دینا ناانصافی ہے۔امریکا سمیت دیگر ممالک نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے اور ذمے داروں کا تعین کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہتھیار ڈالنے یا گرفتار ہونے والے 47افغان فوجی افسران اور اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیے بغیر قتل یا گمشدہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے تاحال طالبان کی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے