English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسکواڈ آج ڈھاکہ سے وطن واپس پہنچے گا

دورہ بنگلہ دیش مکمل کر کے قومی قومی اسکواڈ (آج)جمعرات کو ڈھاکہ سے وطن واپس پہنچے گا۔اسکواڈڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس لوٹے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کراچی پہنچیں گے۔ٹیم منیجمنٹ سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق کل شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے ،یہ تمام افراد کراچی پہنچ کر بائیو سیکیور ببل کو جوائن کرلیں گے۔کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائیٹ پر کراچی پہنچیں گے ۔بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے ۔فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے ۔اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان(آج)جمعرات کو شام 6:30بجے لاہور پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے