English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش

نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی  ۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ متن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایوان نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، نانبائی ایسوسی ایشن نے نان  18 روپے اور روٹی  12 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  متن کے مطابق دن بدن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام کے لیے پہلے ہی دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے اور اب ایسے حالات میں نان اور روٹی کی قیمت اضافہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت آٹے اور میدے کی بوری پر ٹیکس میں کمی کرے اور نانبائی ایسوسی ایشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے