English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خلیجی ممالک کا دورہ: سعودی ولی عہد قطر پہنچ گئے

دوحہ: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ائرپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال کررہے ہیں

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور اتحادیوں کی قطر پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلی بار دوحہ پہنچ گئے۔ ریاض نے دوحہ کے ساتھ طویل عرصے سے جاری بحران کو جنوری میں ختم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔ دوحہ کے ائرپورٹ پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثّانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔ یاد رہے کہ 2017 ء میں سعودی عرب اور اس کے کئی دیگر عرب اتحادیوں نے مشترکہ طور پر قطر پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ہی اس کی ناکا بندی کر دی تھی۔ اس کی وجہ سے خطے میں تنازع کی ابتدا ہوگئی ، تاہم رواں برس جنوری میں سعودی عرب نے اس سفارتی بحران کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔قطر سے متعلق اس تنازع کی ابتدااس وقت ہوئی، جب محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق رواں ماہ خلیجی ممالک کی تعاون تنظیم ’گلف کوآپریشن کونسل‘ (جی سی سی) کی سربراہ کانفرنس ہونے والی ہے اور اسی سلسلے میں محمد بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دوحہ ان کی تیسری منزل تھی،جس کے بعد وہ بحرین جائیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے عمان اور متحدہ عرب امارت کا دورہ کیا اور بدھ کے روز دبئی ایکسپو میں شرکت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے