English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غلط معلومات پھلانے میں روس اور چین ملوث ہیں ،الزام

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایک امریکی ادارے نے روس اور چین پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک نئی مطالعاتی رپورٹ کے مطابق ان دونوں ممالک کا مقصد یہ ہے کہ مغرب میں کس طرح سیاسی تقسیم عام کی جائے اور جمہوریت میں عوام کے اعتماد کو مبینہ طور پر کس طرح ٹھیس پہنچائی جائے۔ واشنگٹن میں قائم تحقیقی ادارے سینٹر فار یورپین پالیسی انالسز نے بتایا ہے کہ اس میدان میں قریبی تعاون کے بارے میں موجود ثبوت محدود نوعیت کا ہے، لیکن اس سلسلے بیانیے کی موجود مثالیں کئی ایک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس میں 2019ء کے اواخر میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے انکشاف کے بعد چلائی گئی غلط معلومات کی مہم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں چین کے ماہرین نے مبینہ طور پر روس کے غلط اطلاعات دینے والوں کے وضع کردہ طریقہ کار کو اپنایا، جس میں انہی اصطلاحوں کا چربہ، طریقہ کار اور تکنیک کے عمل کو دہرایا گیا۔ تحقیق کار بین دوبو، ایڈورڈ لکاس اور جیک مورس نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ویکسین کی افادیت اور وائرس کی ابتدا سے متعلق غلط اطلاعات پھیلائیں، جو چین کی جانب سے ماضی میں اختیار کردہ انداز سے مختلف مہم تھی جس میں محض چین کے ہی متعلق معاملات کو اچھالا جاتا تھا، جیسا کہ تبت، ہانگ کانگ اور تائیوان۔ رپورٹ کے مصنفین نے بتایا ہے کہ غلط اطلاعات پر مبنی اس بیانیے پر نظر ڈالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ یہ روس کی وضع کردہ داستان ہی کا چربہ ہے، جس میں چین کے کرداروں کو ڈالا گیا ہے۔ اسی طرح روس بھی چین کے انداز فکر کو اپنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اطلاعات کی لڑائی میں استعمال ہونے والے روس کے حربوں کی نقل کر رہا ہے، تاکہ بیانیے میں یکسانیت کا عنصر پایا جائے۔ اس کے برعکس روس کی حکمت عملی میں مبینہ دروغ گوئی کا کھل کر استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مصنفین نے کہا کہ حالاں کہ اس سلسلے میں روس کے پاس زیادہ وسائل موجود ہیں، تاہم چین کی غلط اطلاعات کی جنگ میں رائے عامہ کو متاثر کرنا اور معاشروں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کرنا ایسے ہتھکنڈے ہیں جو آزمایش کی سطح سے گزر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے