English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی کنارہ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں صبح سویرے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وفا) کے مطابق 31 سالہ مقتول کا نام جمیل کیال ہے۔ نابلس شہر کے علاقے راس العین میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران میں جمیل کے سر میں گولی لگی تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نابلس میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے پاس سے آتشی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے بیان کے مطابق اسپیشل فورسز اپنی کارروائی مکمل کر کے روانہ ہونے والی تھی کہ بلوائیوں نے ان پر دھماکا خیز مواد پھینکا۔ اس پر ان فورسز نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی اس دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا،جسے ہلال احمر نے زخمی حالت میں وہاں سے اٹھا لیا۔انٹرنیٹ پر زیر گردش وڈیو کلپ میں فلسطینی شہری جمیل کیال کو زمین پر پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے سر سے خون بھی بہ رہا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج وقتا فوقتا مغربی کنارے کے اندر دھاوے بول کر کارروائی کرتی رہتی ہے۔ اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں شروع ہو جاتی ہیں۔نابلس میں اسرائیلی پولیس کے دھاووں اور قبضے کی کارروائیوں کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے معمول بن چکے ،جب کہ اسرائیلی پولیس ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ براہ گولیاں بھی برساتی رہتی ہے۔ دوسری جانب درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔کارروائی میں یہودی آباد کار، طلبہ اور انٹیلی جنس اہلکاروں شریک تھے۔

 

The post مغربی کنارہ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے