English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہنگری میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ‘ 7مسافر ہلاک

بڈاپسٹ : ہنگری میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی جائے حادثہ پر الٹی پڑی ہے

بڈاپسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہنگری میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک گاڑی کے حادثے میں 7افراد ہلاک جبکہ 4دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کے ڈرائیور نے ہنگری اور سربیا کے ایک سرحدی گاؤں میں پولیس سے بچنے کی کوشش کی اور تیز رفتاری کے باعث یہ گاڑی ایک دکان سے جا ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مرنے اور زخمی ہونے والے تارکین وطن کا نام یا ان کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے