English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانگ کانگ : 9جمہوریت نواز کارکنان کو 14 ماہ قیدکی سزا

القمر

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں 9جمہوریت نواز کارکنان کو 1989ء کے تیانمن چوک واقعے کی گزشتہ سال منعقدہ یادگاری تقریب میں ان کے ملوث ہونے کی پاداش میں سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ ان افراد میں اخبار ایپل ڈیلی کے بانی جمی لائی اور جمہوریت نواز کارکن جون بھی شامل ہیں۔ دونوں افراد نے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ہلاک شدگان کو یاد کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ ہانگ کانگ کی عدالت نے جمی لائی کو 13 ماہ کی سزائے قید، چو کو 12 ماہ اور ہو کو 6ماہ کی سزائے قید سنائی ہے۔ عدالت نے الزامات کو تسلیم کرنے والے بقیہ 5افراد کو بھی ساڑھے 4ماہ سے 14 ماہ تک کی سزائے قید سنائی ہے۔ مذکورہ 8 افراد اْن 26 متحرک کارکنان میں شامل تھے جن پر شہریوں کو غیر قانونی اجتماع میں شرکت کیلئے اْکسانے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ بہت سے لوگ واقعے کی ہلاک شدگان کی یاد منانے کے لیے ایک پارک میں جمع ہوئے تھے۔ ہانگ کانگ میں یہ تقریب 30 سال سے زیادہ عرصے سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ یہ روایت ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کے بعد بھی، ہانگ کانگ میں آزادی کے اجتماع کی علامات کے طور پر جاری رہی۔ لیکن انتظامیہ نے کورونا وائرس کی احتیاط کو وجہ قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال اور اس سال بھی ممنوع قرار دیا ہے۔ تقریب کا اہتمام کرنے والے گروپ پر ہانگ کانگ کے سلامتی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے