ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے چیئر مین سینیٹ کی ملاقات، گوادر دھرنے کے حوالے سے بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں گوادر دھرنے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے، جس میں پارلیمانی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گوادر دھرنے سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان کی زیر قیادت 15 نومبر سے ‘حق دو تحریک’ چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں گوادر میں کئی ہفتوں سے دھرنا بھی جاری ہے۔ مظاہرین کے 19 مطالبات ہیں جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور غیر قانونی فشنگ کی روک تھام شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں