کراچی:رپوٹ ( سید وزیر علی قادری )21ویں ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2021 کا آغاز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ ہانگ کانگ، ایران، کویت، ملائیشیا، قطر، سنگاپور اور سری لنکا کے بین الاقوامی کھلاڑی شریک ہیں۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ کے پہلے راونڈ کے میچز میں افتتاحی میچ پاکستان کے اسرار احمد اور کویت کے فلاح محمد کے درمیان کھیلا گیاجس میں اسرار احمد نے تین۔دو سے،ملائشیا کے این جی این یو کو بائی ملنے پر، فرحان زمان نے سری لنکن کھلاڑی ریونڈو لکسیری کو تین۔صفر سے،ملائیشیا کے محمد سفیق بن محمد کمال نے کویت کے کھلاڑی عمار التمیمی کوتین۔دو سے،پاکستانی کھلاڑی محمد عاصم خان،طیب اسلم،ملائیشیا کے یوئن چی ورن،ہانگ کانگ کییپ تسز فنگ، لیونگ چی ہین ہنری اور قطر کے کھلاڑی عبداللہ محمد التمیمی ،سید اذلان اقبال امجد بائی ملنے پر، ہانگ کانگ کے کھلاڑی لو تسز کوان کو سری لنکن کھلاڑی شریف حکیم کے خلاف واک اوورملنے پر،ہانگ کانگ کیلی ہو ین نے کویت کے حسین الزطاری کو تین۔صفر سے،ملائیشیا کے محمد عدین ادراکیہ بن باہتیار نے سری لنکا کے شمل وکیل کو بھی تین۔صفر سے، عماد فرید نے کویت کیمحمد الخنفرکو تین صفر سے اور ناصر اقبال نے سری لنکا کے میتھمل ووڈ کو بھی تین۔صفر سے، جبکہ خواتین کے پہلے رائونڈ کے میچز میں ہانگ کانگ کی لیو تسز لنگ نے پاکستانی کھلاڑی نور الہدی کوتین صفرسے ،ملائیشیا کی نور عین امانی بنتی اماپندی نیزینب خان کو بھی تین۔صفر سے،ملائیشیا کی عافیہ بنت ازمان نے سری لنکن کھلاڑی فاتھم عیسادین کو تین۔صفر سے اورہانگ کانک کی تونگ تسز ونگ نے صائمہ شوکت کوتین۔صفرسے شکست دیکر اگلے راونڈ میں جگہ بنا لی۔چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں وائس چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر مارشل سید نعمان علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز اور سکواش کے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

