ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے پیش نظر 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کل سے 3 روز کیلئے وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موبائل فون سروس 17، 18 اور 19 دسمبر کو بند رہے گی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسلام اباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہونے والے اہم اجلاس کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی بھی سفارش کی ہے، چھٹی کا مقصد وی آئی پی مومنٹ کے دوران فل پروف سیکیورٹی کو ممکن بنانا ہے۔

خیال رہے پاکستان 19 دسمبر کو او آئی سی کی اسلام آباد میں سیشن کی میزبانی کرے گا، پاکستان نے امریکہ، روس، چین، فرانس، برطانیہ، جرمنی، جاپان، کینیڈا اور آسٹریلیا کو شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ ہم افغانستان کے اعلی سطح کے نمائندوں کو بھی بلایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں