English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وطن عزیز کے دفاع کیلیے تاجر برادری فوج کے ساتھ کھڑی ہے

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں سفاک دہشت گردعناصروں نے درس و تدریس کے دوران حملہ کر کے تعلیم اور پاکستان کے معمار معصوم بچوں اور ہمارے مستقبل کو تاریک کرنے کی ناکام کوشش کی، جس طرح معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا انہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے دفاع ، استحکام، سلامتی، اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلیے تاجر برادری اور پوری قوم پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے سول سوسائٹی کی جانب سے سٹی پوائنٹ سے لب مہران چوک تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سکھر اسمال ٹریڈرز، ایس ڈی اے رہنمائوں آغا طاہر مغل، بابو فاروقی، عبدالباری انصاری، ڈاکٹر سعید اعوان، شہزادو بھٹو،نصیر گوپانگ، مرید سہتو، وقار سومرو،آغامحمد اکرم درانی، لالہ محب، امام الدین محمدانی، نعیم بلوچاور عبدالحمید شیخ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی، مذہبی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو6 برس گزر جانے کے باوجود زخم آج بھی تازہ ہیں، معصوم بچوں کی شہادت کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی ریلی میں شہداء کے ایصال ثواب کیلیے دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے