ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نعمان خان نے جونیئر اسکواش چمپئن شپ جیت لی

پشاور: کے پی کے اسکواش چمپئن شپ میں مہمان خصوصی کھلاڑی کو ٹرافی دیتے ہوئے

پشاور(جسارت نیوز)خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاورا سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پاکستان انڈر13 جونیئر اسکواش چمپئن شپ خیبرپختونخوا کے نعمان خان نے جیت لی’گزشتہ روز چمپئن شپ کا فائنل پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں قائم قمرزمان اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہوا اس موقع پر سیکرٹری صوبائی ہائر ایجوکیشن دائود خان مہمان خصوصی تھے ا ن کے ہمراہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور چیئرمین کے پی اسکواش ایسوسی ایشن قمرزمان’ جنرل سیکرٹری منصور زمان ‘ایگزیکٹو ممبران کے پی سکواش ایسوسی ایشن وزیر محمد’فضل خلیل’شیر بہادر ‘چیف ریفری عادل فقیر ‘ٹورنامنٹ ڈائریکٹر منور زمان سمیت دیگر آفیشلز موجود تھے’فائنل میں خیبرپختونخوا کے نعمان خان اور پی اے ایف کے حمزہ خان کے درمیان بہترین مقابلہ ہوا دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دائود خان نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر قمرزمان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں