English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 208 ہو گئی

منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان ’’رائے’’ نے تباہی مچادی ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 208 تک پہنچ چکی ہے۔

 غیر ملکی  رپورٹس کے مطابق 52 افراد اب بھی لاپتہ جبکہ 239 شدید زخمی حالت میں ہیں۔ رائے طوفان سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 واضح  رہے کیٹگری 5کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا تھا۔ سمندری طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 لاکھ سے زائد افراد کو باحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بری طرح متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، جہاں سے رہائشیوں کو مٹی اور ملبے میں سے اپنے تباہ شدہ گھروں سے سامان نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اب تک اندازے کے مطابق 4.2 ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔تاہم ‘رائے’ کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور اب 165 کلومیٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو کیٹیگری 2 کے طوفان کے برابر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے