English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“Ù�رانسیسی حکومت Ú©ÛŒ مساجد Ú©Ùˆ بند کرنے Ú©ÛŒ دھمکی Ù†Ù�رت پھیلانے Ú©ÛŒ کوشش Û�Û’”

لاہور :امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے مساجد و مدار س کو بند کرنے کی دھمکی انسانی حقوق کو پامال کرنے اور دنیا میں نفرت پھیلانے کی کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
جاوید قصوری نے کہا کہ دین اسلام پیار ومحبت اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے مسلم امہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عالمی امن کو تباہ وبرباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک کے ان حربوں کا اسلامی دنیا کو سنجیدگی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے، دنیا میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں مغربی ممالک اور امریکہ کا بنیادی کردار رہا ہے۔
رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ اب بھی یہ ممالک اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے اشتعال انگیزی سے کام لے رہے ہیں، فرانس میں جب توہین آمیز خاکے بنائے گئے تو اس وقت مسلم حکمرانوں کی طرف سے ٹھوس موقف اور لائحہ عمل اختیار کیا جاتا تو آج فرانسیسی حکومت کو شہ نہ ملتی اور وہ کسی طور پر بھی مساجد اور مدارس کو بند کرنے کی دھمکی نہ دیتی ۔
جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران اس اہم اور حساس مماملہ کا سختی سے نوٹس لے اور فرانسیسی حکومت کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل اپنا کر اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے اسلام دشمن اقدامات سے با ز آ جائے ۔ حکومت پاکستان کو بھی پاکستان میں موجود فرانسیسی سفارت خانے سے اس ایشو پر شدید احتجاج کرنا چاہئے اور پاکستان کے مسلمان عوام کے جذبات کو ان تک پہنچانا چاہئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ باہمی اتحاد ویکجہتی کا مظاہر ہ کیا جائے۔اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے