
کراچی(اسٹاف رپورٹر) برائٹ کر کٹ کلب زون چار کے زیرِ اہتمام برائٹ کلب کے سینئر کر کٹر خالد محمود کی برائٹ کلب کے لئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں خالد برائٹ لیگ2021کا انعقاد، مزید ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہوا، یونین اسپورٹس گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ینگ پاک فلیگ نے 7 وکٹوں پر 193رنز کا ٹارگٹ دیا، محمد وسیم نے شاندار سنچری 86رنز 50بولز پر،نوید طالب32،کاروان علی25اور یاسر صدیقی نے 17رنز بنائے، فراز شیخ، حارچ شیخ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ہنسوٹی برادرز مقررہ اور میں 187رنز بناسکی، فراز شیخ نے نصف سنچری51،حارث شیخ 25اور نبیل شیخ نے 23رنز اسکورز بنائے، محمد وسیم نوید طالب،یاسر سدیقی نے دو،دو وکٹیں حاصل کی،غلام انور، محمد ریحان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔
