English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلی بار اداروں میں اصلاحات پر کام ہو رہا ہے، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کا مشن پاکستان کو مضبوط و خوشحال بنانا ہے، پاکستان میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات پر کام ہو رہا ہے، ان شااللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، الیکشن 2023 میں ہونگے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی، جس میں وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب سید مخدوم طارق بھی شریک ہوئے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو یورپ کی سیاست میں آگے بڑھنا ہوگا، اوورسیز پاکستانی جس جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کی سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے