English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پناہ گاہوں کے انفراسٹرکچر اور سہولتوں کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا، ثانیہ نشتر

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ نئے ماڈل کے تحت انفراسٹرکچر اور سہولتوں کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کے عین مطابق پناہ گاہوں میں دیہاڑی دار افراد کو موسم کی سختیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مفت قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سہولیات میں اب مزید بہتری لائی جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں 4 ماڈل پناہ گاہیں تعمیر ہوں گی۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نئے ماڈل کے تحت انفراسٹرکچر اور سہولتوں کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا، پناہ گاہوں کی نئی تعمیرات میں ون ونڈو احساس مراکز بھی قائم ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے