واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) او آئی سی اجلاس میں افغانستان کے مسئلے کے حل کیلیے دیگر غیر اسلامی ممالک کو مشترکہ تعاون کی دعوت دینے پر امریکا نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحرانوں سے دوچار ممالک کی امداد
کے حوالے سے او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس ہمارے مشترکہ مقصد اور اس پر عملدرآمد کی واضح مثال ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے افغانستان مسئلے کے حل کیلیے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی اور افغان عوام کیلیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
The post اوآئی سی اجلاس میںعالمی مندوب کو مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ،امریکا first appeared on Daily Jasarat News.
